بریکنگ نیوز
Home / شوبز / آسکر ایوارڈ میں اوم پوری کی خدمات کا اعتراف بالی ووڈ کے منہ پر طمانچہ

آسکر ایوارڈ میں اوم پوری کی خدمات کا اعتراف بالی ووڈ کے منہ پر طمانچہ


ممبئی۔ ہالی ووڈ کے آسکر ایوارڈ شو میں بھارت کے آنجہانی اداکار اوم پوری کی فنی خدمات کا اعتراف کیا گیا جسے بھارتی فلم انڈسٹری کے منہ پر طمانچہ قرار دیا جارہا ہے کیونکہ بھارتیوں نے اپنی کسی تقریب میں اوم پوری کا کوئی ذکر تک نہ کیا۔

لاس اینجلس میں ہونے والے 89 ویں آسکر ایوارڈز شو میں بالی ووڈ کے آنجہانی اداکار اوم پوری کے لیے ایک خصوصی وقت مقرر کیا گیا جس میں ان کی فنی خدمات کا اعتراف کیا گیا جس پر اوم پوری کے خاندان والوں نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں کہا کہ ’’ اوم پوری نے مسلسل 25 سال نہ صرف بھارتی فلم انڈسٹری بلکہ ہالی ووڈ اور برٹش فلم انڈسٹری میں بھی اپنی اداکاری کا لوہا منوایا جس پر موشن پکچرز اکیڈمی نے ان کی خدمات کو سراہا  ہم ان کے مشکور ہیں‘‘۔