بریکنگ نیوز
Home / انٹرنیشنل / داعش کو کرہ ارض سے ختم کر دیں گے،ڈونلڈ ٹرمپ

داعش کو کرہ ارض سے ختم کر دیں گے،ڈونلڈ ٹرمپ


واشنگٹن۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نفرت پر مبنی جرائم کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ امیدیں اپنی گرفت مضبوط کر رہی ہیں، جن سے امریکہ کی عظمت کا ایک نیا باب کھلنے جا رہا ہے، کانگریس سے اپنے پہلے خطاب میں امریکی صدر نے کہا کہ یہودیوں کے قبرستان میں ہونے والی حالیہ تھوڑ پھوڑ اور کینسس میں ہونے والے نفرت انگیز حملے کی مذمت کر تا ہو ں ۔

جس میں ایک بھارتی شخص ہلاک ہوگیا تھا۔انھوں نے کہا کہ ہم ایک ایسا ملک ہیں جو متحدہ طور پر نفرت اور برائیوں کی مذمت کرتا ہے، انھوں نے کہا کہ نوکریوں، سکیورٹی اور قانون کی پاسداری کو بہتر کرنے سے حقیقی امیگریشن اصلاح ممکن ہے،انہوں نے کہا کہ بالآخر امیگریشن سے متعلق اپنے قوانین کے نفاذ سے ہم اجرت میں اضافہ کر سکیں گے۔

بیروزگاروں کو روزگار مہیا کرا پائیں گے، اربوں ڈالر کی بچت ہوگی اور اس طرح ہم اپنی برادری کو ہمیشہ کے لیے محفوظ کر سکیں گے انہوں نے کہ نام نہاد شدت پسند تنظیم دولت اسلامیہ کو کرہ ارض سے نیست و نابود کر دیں گے تو اراکین نے زبردست تالیاں بجائیں۔