بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / پائیدار ترقی کیلئے امن ناگزیر ،ہمیں مزاروں و ثقافتی ورثے کو اجاگر کرنا ہو گا،الغ بیگ روزکلوف

پائیدار ترقی کیلئے امن ناگزیر ،ہمیں مزاروں و ثقافتی ورثے کو اجاگر کرنا ہو گا،الغ بیگ روزکلوف


اسلام آباد۔ازبکستان کے نائب وزیراعظم الغ بیگ روزوکلوف نے کہا ہے کہ خطے میں پائیدار ترقی کے لئے امن ناگزیر ہے ،ہمیں مزاروں ، زیارات اور ثقافت کے ورثے کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہو گا، وژن2025ء سے علاقائی تعاون کو فروغ حاصل ہو گا ۔تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز اقتصادی تعاون تنظیم(ای سی او) کے اجلاس سے ازبکستان کے نائب وزیراعظم الغ بیگ روزوکلوف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ازبکستان خطے کی معاشی سرگرمیوں میں بھرپور حصہ لے رہا ہے اور خطے کی ترقی میں ای سی او کا اہم کردار رہا ہے۔

، ای سی او مشرق اور مغرب کو ملانے کے لئے مختصر روٹ ہے ، وژن2025ء سے علاقائی تعاون کو فروغ حاصل ہو گا اور خطے میں پائیدار ترقی کے لئے امن ناگزیر ہے ۔انہوں نے کہاکہ ٹرانسپورٹ کے شعبے میں ازبکستان بہترین صلاحیتوں کا مالک ہے ازبکستان تعمیراتی سامان و ٹرانسپورٹ کی برآمدات میں مقام رکھتا ہے اور ای سی او ممالک اپنی مصنوعات کا برآمد سے اقتصادی سرگرمیوں میں حصہ لے رہے ہیں ۔

انہوں نے کہاکہ ازبکستان ہمسایہ ملکوں کے ساتھ مشترکہ منصوبوں کا مرکز رہا ہے اور ملکی تجارت کو فروغ دینے کے لئے مراعات اور استثنیٰ دے رہے ہیں کیو نکہ مراعات دے کر ہی تجارت کو بڑھایا جاسکتا ہے۔انہوں نے کہاکہ ہمیں مزاروں ، زیارات اور ثقافت کے ورثے کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہو گا ۔