بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / مانسہرہ،جیپ کھائی میں جاگری،9 افراد جاں بحق،2 شدید زخمی

مانسہرہ،جیپ کھائی میں جاگری،9 افراد جاں بحق،2 شدید زخمی


مانسہرہ ۔ مانسہرہ کے علاقے جیوڑی راٹھی کے مقام پر جیپ کھائی میں گرنے سے خواتین اور بچوں سمیت 9 افراد جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہو گئے ۔ تفصیلات کے مطابق مانسہرہ کے علاقے جیوڑی راٹھی کے مقام پر مسافر جیپ کھائی میں گر گئی جس سے 9 افراد جاں بحق موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ دو شدید زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

ہسپتال ذرائع کے مطابق دونوں زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے ۔ جاں بحق اور زخمی ہونے و الوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں ۔ عینی شاہد کے مطابق حادثہ تیزی رفتاری کے باعث پیش آیا ،زخمیوں کو مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت نکالا جبکہ ریسکیو حکام دشوار ترین راستوں کی وجہ سے کئی گھنٹوں بعد پہنچے،دوسری جانب ریسکیو حکام نے بھی جاں بحق افراد کی تصدیق کی ہے ۔