بریکنگ نیوز
Home / انٹرنیشنل / اسلام دنیا میں تیزی سے پھیلنے والا مذہب ہے،امریکی تحقیق

اسلام دنیا میں تیزی سے پھیلنے والا مذہب ہے،امریکی تحقیق


واشنگٹن۔امریکی تحقیقاتی ادارے نے کہا ہے کہ اسلام دنیا میں زیادہ تیزی سے پھیلنے والا مذہب ہے،جو 2050 میں عیسائیت کی جگہ لے کر دنیا کا مقبول ترین مذہب بن جائے گا ۔پیور یسرچ سینٹر کے اعداد و شمار کے مطابق اگلے 33برسوں میں یعنی 2050تک مسلمان یورپی آبادی کا10فیصد، امریکی آبادی کا ڈھائی فی صد ہوجائیں گے۔

31 کروڑ مسلمانوں کی تعداد کے ساتھ بھارت پہلے نمبر پر ہوگا۔امریکی تحقیقاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق2010میں مسلمانوں کی تعدادایک ارب60 کروڑ ،مسیحیوں کی تعداد2ارب 20کروڑتھی ۔رپورٹ کے مطابق2050تک مسلمان یورپی آبادی کا10فیصدہوجائیں گے،اس دوران امریکامیں مسلمانوں کی تعدادایک فیصدسے بڑھ کرڈھائی فیصدہوجائیگی۔مسلمانوں کی تعدادکے لحاظ سے بھارت2050میں پہلے نمبرپرہوگا،وہاں مسلم آبادی 31 کروڑ یعنی کل ملکی آبادی کا 18 فیصد ہو جائیگی۔