بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / پشاوراندورن شہر میں بھی ’’سیف سٹی پراجیکٹ ‘‘ شروع کرنے کا اعلان

پشاوراندورن شہر میں بھی ’’سیف سٹی پراجیکٹ ‘‘ شروع کرنے کا اعلان


حیات آباد پشاورکی طرز پر اندورن شہر میں بھی ’’سیف سٹی پراجیکٹ ‘‘ شروع کرنے کا اعلان کردیا گیا ہے جس کیلئے صوبائی حکومت نے ابتدائی طور پر 40کروڑ روپے کی منظوری دیدی ہے منصوبے کے تحت ٹاؤن ون کی حدود میں واقع 25یونین کونسلوں کے اہم چوراہوں اور شاہراہوں پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے جائینگے جبکہ جدید ٹریفک سگنلز بھی لگائے جائینگے ذرائع کے مطابق پراجیکٹ کے شہر کے چوکوں اور اہم شاہراہوں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرنے کیلئے سروے کا آغاز کر دیا گیا ہے.

کیمروں کی مانیٹرنگ اور نگرانی کیلئے محکمہ پولیس سے بھی خط و کتابت شروع کر دی گئی ہے جس میں کیمروں کا کنٹرول روم متعلقہ تھانوں میں قائم کرنے کی تجویز دی گئی ہے پراجیکٹ کے تحت اندورن شہر چوکوں میں جدید ٹریفک سگنلز لگائے جائینگے جگہ جگہ پودے لگانے کے ساتھ پشاور کی روایات اور ثقافت کو اجاگر کرنے کیلئے اہم شاہراہوں پر واقع نجی عمارتوں پر رنگ و روغن کیا جائے گا جبکہ فصیل شہر کی تزئین وآرائش کے ساتھ تاریخی دروازوں کو مزید جازب نظر بنایا جائے گا.

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے گزشتہ روز ناظم ٹاؤن ون زاہد ندیم کی زیر صدارت پہلا اجلاس منعقد ہوا جس میں سیف سٹی پراجیکٹ پر عملدرآمد کیلئے مختلف آپشنز زیر غور لائے گئے اس موقع پر ناظم زاہد ندیم نے ٹاؤن ممبران کو ہدایت کی کہ وہ اپنی یونین کونسلوں میں سی سی ٹی وی کیمروں سمیت دیگر ضروریات کی نشاندہی کریں تاکہ سیف سٹی پراجیکٹ پر جلد کام کا آغاز کیا جا سکے ۔