بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / سوات سنو فیسٹیول کا آغاز 3مارچ سے مالم جبہ میں شروع ہوگا

سوات سنو فیسٹیول کا آغاز 3مارچ سے مالم جبہ میں شروع ہوگا


ٹورازم کارپوریشن اور ضلعی انتظامیہ سوات کے اشتراک سے مالم جبہ کے مقام پر سوات سنو فیسٹیول 3 سے 5 مارچ تک منعقد ہوگا جس میں سکینگ مقابلوں کیساتھ ساتھ پیراگلائیڈنگ، ٹوبوگیننگ،پلے لینڈ، میوزیک شو، فوڈاور ہینڈی کرافٹ سٹالز سمیت دیگر مختلف سرگرمیوں کا انعقاد کیا جائے گا،

ان خیالات کا اظہار منیجنگ ڈائریکٹر ٹورازم کارپوریشن خیبرپختونخوا مشتاق احمد خان نے کانفرنس ہال میں گزشتہ روز اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر سیکرٹری محکمہ کھیل ، سیاحت، آثارقدیمہ، میوزیم و امور نوجوانان محمد طارق، جنرل منیجر ایڈمن سجاد حمید، سینئر جنرل منیجر حیات علی شاہ سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے منیجنگ ڈائریکٹر مشتاق احمد خان نے کہاکہ تین روزہ سوات سنوفیسٹیول کے انعقاد کا مقصد مالم جبہ کو ایک بار پھر سیاحت کیلئے آباد کرنا ہے جو کہ دہشت گردی سے قبل ہوا کرتا تھا ، اس فیسٹیول میں سکینگ مقابلوں کیساتھ ساتھ موسیقی شو بھی منعقد کیا جائیگا۔