بریکنگ نیوز
Home / شوبز / سنجے دت ایک اور مقدمے میں پھنس گئے

سنجے دت ایک اور مقدمے میں پھنس گئے


ممبئی۔ بھارتی فلموں کے معروف اداکار سنجے دت کے خلاف صحافیوں نے تشدد کی ایف آئی آر درج کرا دی ہے۔

یرملکی خبررساں ادارے کے مطابق حال ہی میں جیل سے رہائی پانے والے بھارتی فلموں کے نامور اسٹار سنجے دت کو ایک اور مقدمے کا سامنا کرنا پڑگیا ہے۔ بھارتی اسٹاران دنوں فلم بھومی کی شوٹنگ کے لئے آگرہ میں قیام پذیر ہیں اور کافی عرصے کے بعد فلموں کا حصہ بننے کی وجہ سے مداحوں کی بڑی تعداد سنجے دت کی ایک جھلک دیکھنے کے لئے بے تاب نظر آتی ہے اور کسی بھی ممکنہ ناخوشگوار واقعے کے پیش نظر ان کے گارڈز ان کے مداحوں کو ان سے دور رکھتے ہیں۔ حفاظتی ڈیوٹی پر مامور گارڈ نے عوام کے ساتھ صحافیوں کے ساتھ بھی بدسلوکی کرڈالی جو اداکار کے لئے مصیبت کا باعث بن گئی ہے۔