بریکنگ نیوز
Home / شوبز / ہالی ووڈ میں انٹری کے حوالے سے کترینہ کا گول مول جواب

ہالی ووڈ میں انٹری کے حوالے سے کترینہ کا گول مول جواب


ممبئی۔ بالی ووڈ کی باربی ڈول اداکارہ کترینہ سے جب ہالی ووڈ میں انٹری کے حوالے سے پوچھا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے زندگی میں کسی بھی چیز کو کبھی بھی نہ نہیں کی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا اوردپیکا پڈوکون کی ہالی ووڈ میں کامیاب انٹری کے بعد بہت سی اداکارائیں ہالی ووڈ کا رخ کرنا چاہتی ہیں تاہم جب اداکارہ کترینہ کیف سے اس حوالے سے پوچھا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ یہ کسی کو بھی معلوم نہیں ہوتا کہ کب زندگی آپ کو کس راستے پرچلادے جب کہ میں نے زندگی میں کسی بھی چیز کو کبھی بھی نہ نہیں کہا کیونکہ جب کسی چیز کا وقت آجائے تو آپ کوکچھ بھی معلوم نہیں ہوتا اوروہ کام ہوجاتا ہے۔