بریکنگ نیوز
Home / دلچسپ و عجیب / ٹیبل ٹینس سکھانے والا دنیا کا پہلا روبوٹ کوچ

ٹیبل ٹینس سکھانے والا دنیا کا پہلا روبوٹ کوچ


ٹوکیو۔ جاپانی کمپنی نے ایک جدید ترین روبوٹ بنایا ہے جسے اناڑیوں کو ٹیبل ٹینس کا کھلاڑی بنانے والا پہلا روبوٹ کہا جاسکتا ہے۔یہ روبوٹ انسانی کھلاڑی کو ٹیبل ٹینس سکھاتا ہے اور سامنے والے کو دیکھتے ہوئے خود کو تبدیل کرتا ہے اور کھلاڑی کو ماہر بنانے کے لیے مفید مشورے بھی دیتا رہتا ہے۔

پہلے پہل اسے جاپان میں  2014 کے سیٹیک الیکٹرانکس شو میں پیش کیا گیا تھا اور اب اس میں مصنوعی ذہانت کا سافٹ ویئر مزید بہتر بنایا گیا ہے۔ روبوٹ کا مقصد کمپنی کی سینسر ٹیکنالوجی کا جائزہ پیش کرنا ہے جسے اب گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کی جانب سے دنیا کے پہلے ٹیبل ٹینس سکھانے والے روبوٹ کا سرٹفکیٹ بھی مل چکا ہے۔

روبوٹ بڑی مہارت سے انسانی کھلاڑی کو دیکھتا رہتا ہے اور اس کی حرکات کے تحت اسٹروک کھیلتا ہے۔ اس کے علاوہ گیند کی رفتار اور سمت بھی نوٹ کرتا رہتا ہے۔ انجینیئروں کے مطابق یہ 90 فیصد تک درستگی کے ساتھ انسانی کھیل کو سمجھ لیتا ہے اس لحاظ سے وہ خود کو مرتب کرتا رہتا ہے۔ اگر کھلاڑی نیا اور سست رفتار ہے تو یہ خود بھی محتاط کھیلتا ہے لیکن اگر کھلاڑی بہت ماہر اور تیزی سے کھیل رہا ہو تو روبوٹ بھی تیزی سے گیند اس طرح پھینکتا ہے کہ کوئی اس کی پیش گوئی بھی نہیں کرسکتا یعنی اس کا وار غیر متوقع ہوتا ہے۔