بریکنگ نیوز
Home / کھیل / کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم کل قذافی اسٹیڈیم میں پریکٹس کرے گی

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم کل قذافی اسٹیڈیم میں پریکٹس کرے گی

 لاہور۔ لاہور پی ایس ایل فائنل کی میزبانی کیلیے پوری طرح تیار ہے اور تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ ٹیم آفیشلز کے مطابق دیگر پلیئرز کےساتھ مینٹور سر ویون رچرڈ اور فیلڈنگ کوچ جولین فاؤئنٹین بھی کل لاہور پہنچ جائیں گے۔

5 مارچ کو قذافی اسٹیڈیم میں ان کا مقابلہ آج دبئی میں کھیلے جانے والے تیسرے اور فیصلہ کن پاور پلے کی فاتح ٹیم سے ہوگا، آج دبئی میں پشاور زلمی اور کراچی کنگز کی ٹیمیں فیصلہ کن معرکے میں رسائی حاصل کرنے کیلیے آمنے سامنے ہوں گی۔