بریکنگ نیوز
Home / سائنس و ٹیکنالوجی / تھری ڈی پرنٹر سے 24 گھنٹے میں مکمل گھر تیار

تھری ڈی پرنٹر سے 24 گھنٹے میں مکمل گھر تیار


ماسکو۔ روسی کمپنی کی جانب سے صرف 24 گھنٹے میں ایک مکمل مکان تعمیر کیا گیا ہے جس کی خاص بات یہ ہے کہ اسے ایک موبائل تھری ڈی پرنٹر سے بنایا گیا ہے۔

اب تھری ڈی پرنٹروں سے چھوٹے کھلونوں سے لے کر بہت بڑی اشیا اور مکانات تک بنائے جارہے ہیں۔ ایک سال قبل دبئی میں پہلا تھری ڈی پرنٹ شدہ آفس بنایا گیا تھا جب کہ بیجنگ میں پرنٹر سے ایک مکان بنایا گیا تھا جو 2014 کے 8 شدت کے زلزلے میں کے بعد بھی اپنی جگہ برقرار رہا تھا۔ پھر شنگھائی کی ایک کمپنی نے تھری ڈی پرنٹر سے ایک دن میں 10 مکانات تعمیر کرکے ایک ریکارڈ قائم کیا تھا۔

اب روسی کمپنی نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ ان کا پہلا پروجیکٹ ہے جو ایک موبائل پرنٹر سے بنایا گیا ہے۔ کمپنی کے انجینئروں نے کرین کی شکل کا ایک جدید ترین پرنٹر بنایا ہے جو اندر سے رہتے ہوئے اپنے اردگرد ایک پورا مکان تعمیر کرلیتا ہے۔ پرنٹر کا وزن ایک ایس یو وی گاڑی جیسا اور لمبائی 20 فٹ ہے لیکن اس لحاظ سے یہ اب بھی بہت چھوٹی مشین ہے۔ اسے بہت آسانی سے ایک سے دوسری جگہ پہنچایا جاسکتا ہے۔