بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / 58وزیراعظم کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس ،آرمی چیف کی شرکت

58وزیراعظم کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس ،آرمی چیف کی شرکت


اسلام آباد۔ وزیر اعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ دہشتگردی کے خاتمے اور اہداف کے اصول تک آپرین ردالفساد جاری رہے گا ۔ پاکستان دہشتگردوں کے بلاامتیاز خاتمے کے لئے اپنے مضبوط عزائم پر قائم رہے گا ۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کی زیر صدارت اعلی سطح کا اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزیر چودھری نثار علی خان ، اسحاق ڈار ، مشیر خارجہ سرتاج عزیز اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سمیت قومی سلامتی کے مشیر ناصر جنجوعہ نے شرکت کی ۔ اجلاس میں ملک میں جاری دہشتگردوں کے خلاف آپریشن ردالفساد کا جائزہ لیا گیا ۔

اس موقع پر وزیر اعظم محمد نواز شریف نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ اہداف کے حصول تک دہشتگردوں کے خلاف آپریشن ردالفساد جاری رکھا جائے ۔ فریقین کے اتفاق رائے سے انتہا پسندی اور دہشتگردی کا خاتمہ کیا جائے کیونکہ آپریشن دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لئے متفقہ قومی عزم کا عکاس ہے ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان میں دہشتگردی کے خلاف جنگ میں بے پناہ قربانیاں دی ہیں ۔

پاکستان دہشتگردوں کے بلاامتیاز خاتمے کے لئے اپنے مضبوط عزم پر قائم ہے ۔ اس کے علاوہ اجلاس کے شرکاء کا دہشتگردی اور انتہا پسندی کے خاتمے کے لئے جنگ جاری رکھنے پر اتفاق ہوا اور دہشتگردوں کے خاتمے کے لئے پوری ریاستی قوت استعمال کرنے کا مطالبہ کیا گیا جبکہ پرامن اور مستحکم پاکستان کی راہ میں رکاوٹ بننے والوں سے نجات حاصل کرنے کا اعادہ کیا گیا اور انسداد دہشتگردی کی حکمت عملی کی کامیابی میں فوجی اتحاد کو ناگزیر قرار دیا گیا ۔