بریکنگ نیوز
Home / انٹرنیشنل / امریکی ڈرون حملہ ملکی سالمیت پر حملہ ہے، عمران خان

امریکی ڈرون حملہ ملکی سالمیت پر حملہ ہے، عمران خان


اسلام آباد۔ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے امریکی ڈرون حملے کی شدیدمذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی ڈرون حملہ ملکی سالمیت پر حملہ ہے ۔ ڈرون حملوں سے انسانی حقوق کی پامالی ہوتی ہے ۔جمعہ کے روز تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کرم ایجنسی میں امریکی ڈرون حملے کی سماجی رابطے ویب سائیڈ ٹوئٹر پر شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈرون حملے انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔

اس کے علاوہ ڈرون حملے ہماری قومی پالیسی کی بھی خلاف ورزی ہے جس سے ہماری قومی سالمیت پر حملہ ہوا ہے امریکی ڈرون حملوں کو پاکستان میں بند ہونا چاہئے تھا ۔