بریکنگ نیوز
Home / انٹرنیشنل / افغانستان میں امریکی ڈرون حملہ،اہم طالبان کمانڈر سمیت 5 جنگجو ہلاک

افغانستان میں امریکی ڈرون حملہ،اہم طالبان کمانڈر سمیت 5 جنگجو ہلاک


کابل۔افغانستان کے مشرقی صوبہ ننگر ہار میں امریکی ڈرون حملے میں اہم کمانڈر سمیت 5طالبان جنگجو ہلاک ہوگئے ۔ افغان میڈیا کے مطابق مشرقی صوبہ ننگرہار کے ضلع لال پور کے علاقے چکنور میں ڈرون حملہ کیا گیا جس میں اہم کمانڈر سمیت 5طالبان جنگجو مارے گئے ۔

واضح رہے کہ ننگر ہار صوبہ افغانستان کے شورش زدہ صوبوں میں شامل ہے جہاں بڑی تعداد میں طالبان اور داعش کے جنگجو سرگرم ہیں جہاں امریکی اور افغان فورسز مسلسل حملوں میں جنگجوؤں کو نشانہ بناتے رہتے ہیں ۔