بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / صدر مملکت ممنون حسین سے وزیر اعظم کے مشیر سردار مہتاب احمد خان کی ملاقات

صدر مملکت ممنون حسین سے وزیر اعظم کے مشیر سردار مہتاب احمد خان کی ملاقات


اسلام آباد۔وزیر اعظم کے مشیر برائے ایوی ایشن سردار مہتاب احمد خان نے جمعہ کو ایوان صدر اسلام آباد میں صدر مملکت ممنون حسین سے ملاقات کی اور ایوی ایشن ڈویژن کے معاملات سے آگاہ کیا۔

صدر مملکت ممنون حسین نے سردار مہتاب احمد خان کو مشیر برائے ایوی ایشن تعیناتی پر مبارک باد دی اور امید کا اظہار کیا کہ وہ اپنے فرائض محنت اور لگن سے ادا کریں گے جس سے ایوی ایشن کے شعبے میں مزید بہتری آئے گی۔ سردار مہتاب احمد خان نے کہا کہ وہ ان کے اعتماد پر پورا اترنے کی کوشش کریں گے ۔