بریکنگ نیوز
Home / کھیل / پشاور زلمی کی ٹیم غیر ملکی کھلاڑیوں سمیت لاہور پہنچ گئی

پشاور زلمی کی ٹیم غیر ملکی کھلاڑیوں سمیت لاہور پہنچ گئی


 لاہور۔ پاکستان سپر لیگ کا فائنل کھیلنے کے لئے پشاور زلمی کے غیر ملکی کھلاڑیوں سمیت پوری ٹیم اور دیگر عملہ پاکستان پہنچ گیا ہے۔

 پی ایس ایل کے فائنل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا مقابلہ کرنے کے لئے پشاور زلمی کے کھلاڑی دبئی سے لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچے جہاں سے کھلاڑیوں کو بلٹ پروف گاڑیوں کے ذریعے ہوٹل منتقل کیا گیا۔ اس موقع پر سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے تھے۔