بریکنگ نیوز
Home / شوبز / ماہرہ خان نے دوبارہ بالی ووڈ میں کام کرنے کی خواہش کا اظہار کردیا

ماہرہ خان نے دوبارہ بالی ووڈ میں کام کرنے کی خواہش کا اظہار کردیا


 لاہور۔ اداکارہ ماہرہ خان نے کہا ہے کہ میں نامور ڈائریکٹر شعیب منصور کی دریافت ہوں جنہوں نے مجھے اپنی فلم میں کاسٹ کیا جس کے بعد فلمسازوں کی نظریں مجھ پر اٹھنے لگیں اور میں تیزی سے سفر کرتی ہوئی بالی ووڈ تک جا پہنچی۔

ماہرہ خان نے کہا کہ بالی ووڈ کے اس سارے سفر میں جہاں میری اپنی محنت شامل ہے وہاں میں شعیب منصور کے کردار کو کبھی بھی فراموش نہیں کر سکتی۔ انھوں نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ فلم ’’ رئیس ‘‘ نے جس طرح سے کامیابی حاصل کی وہ میرے تصور سے باہر ہے اور اگر دوبارہ موقع ملا تو شاہ رخ خان میری پہلی ترجیح ہو گی مگر سلمان خان کے ساتھ کام کرنے کی بھی خواہش ہے۔