بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / نجم سیٹھی نے دو مرتبہ فون کیا مگرمیچ پاس نہیں بھیجا،شیخ رشید

نجم سیٹھی نے دو مرتبہ فون کیا مگرمیچ پاس نہیں بھیجا،شیخ رشید


راولپنڈی۔عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ پی سی بی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے دو مرتبہ فون کیا لیکن کرکٹ میچ کے پاس نہیں بھیجے ، پانچ سو والے پاس پر ہی عوام میں بیٹھ کر میچ دیکھوں گا ۔اتوار کے روز شیخ رشید احمد نے حکومت پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پی سی بی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے دو مرتبہ فون کرکے یقین دہانی کرائی کہ آپ کو وی آئی پی انکلیوژر میں بیٹھا کر فائنل میچ دکھایا جائے گا۔

لیکن پاس ابھی تک نہیں بھیجا لہذا فیصلہ کرلیا ہے کہ پانچ سو والے پاس پر بیٹھ کر ہی عوام میں فائنل میچ دیکھوں گا۔انہوں نے کہا کہ شاید حکومت کو میرا قذافی سٹیڈیم میں بیٹھ کر میچ دیکھنے برداشت نہیں ہورہا۔