بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / انٹیلی جنس ادارے کی کارروائی ، کالعدم تحریک طالبان(سجنا گروپ) کا اہم رکن گرفتار

انٹیلی جنس ادارے کی کارروائی ، کالعدم تحریک طالبان(سجنا گروپ) کا اہم رکن گرفتار


اسلام آباد۔انٹیلی جنس ادارے نے کارروائی کرکے کالعدم تحریک طالبان(سجنا گروپ) کے اہم رکن کو گرفتار کرلیا،عبداللہ محسود نامی دہشتگرد بھیس بدل کر اسلام آباد میں رہائش پذیر تھا۔ہفتہ کو ذرائع کے مطابق ایک انٹیلی جنس ادارے نے سیکٹر جی پندرہ سے کالعدم تحریک طالبان کے عبداللہ محسود نامی دہشتگرد کو گرفتار کیا ہے۔

ابتدائی تفتیش میں ملزم نے بتایا ہے کہ اس کا تعلق سجنا گروپ سے ہے اور وہ کے پی کے اور فاٹا میں دہشتگردی کی متعدد کارروائیوں میں حصہ لے چکا ہے۔ذرائع کے مطابق گرفتار دہشتگرد کو تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے اور اس کی مدد سے مزید دہشتگردوں کی گرفتاریاں متوقع ہیں۔