بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / فوجی عدالتوں کے حوالے سے سب جماعتوں کا اتفاق ہو چکا ‘شیخ رشید

فوجی عدالتوں کے حوالے سے سب جماعتوں کا اتفاق ہو چکا ‘شیخ رشید


اسلام آباد۔عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور رکن قومی اسمبلی شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ فوجی عدالتوں کے حوالے سے سب جماعتوں کا اتفاق ہو چکا ہے ‘ پاکستان پیپلز پارٹی اپنے تحفظات پارلیمانی کمیٹی میں پیش کرے ‘ ‘ لوگ پیپلز پارٹی کو نواز شریف کی انشورنس پالیسی کہتے ہیں ‘ پی پی پی فیصلہ کرے کہ وہ چور کے ساتھ ہے یا چوکیدار کے ساتھ ہے ‘ پی پی پی پانامہ لیکس ‘ ڈان لیکس کے حوالے سے فیصلہ کرے کہ کس کے ساتھ ہے ۔ ہفتہ کو پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے بلائی جانے والی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا کہ آل پارٹیز کانفرنس میں فوجی عدالتوں اور فاٹا اصلاحات پر بات ہوئی ہے۔

اجلاس میں واضح کیا کہ دونوں مسائل حل ہیں۔ فوجی عدالتوں کے حوالے سے 8 جماعتوں کا اتفاق ہو چکا ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی فیصلہ کرے۔ پی پی پی فیصلہ کرے کہ وہ حکومت کی مخالف ہے یہ سپورٹر ہے۔ لوگ پی پی پی کو نواز شریف کی انشورنس پالیسی کہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آصف زرداری نے بتایا کہ وہ نواز شریف کے مخالف ہیں۔ شیخ رشید احمد نے مزید کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی پر واضح کیا کہ وہ پانامہ لیکس ‘ ڈان لیکس کے حوالے سے فیصلہ کرے اور بتائے کہ وہ چور کے ساتھ ہے یا چوکیدار کے ساتھ۔ فاٹا اصلاحات کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ عوام چاہتے ہیں کہ فاٹا خیبر پختونخوا میں ضم ہو ۔ انہوں نے کہاکہ میں نے آصف زرداری سے پوچھا کہ پانامہ لیکس کے کیس میں اعتزاز احسن کو ہمارا کیس لڑنے کی اجازت کیوں نہیں دی۔

اس پر آصف زرداری نے کہا کہ آپ نے عمران خا ن نے مجھ سے رابطہ کیوں نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ فوجی عدالتوں کی توسیع پر سب کا اتفاق ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی اپنے تحفظات سے آگاہ کرے اور پارلیمانی کمیٹی میں پیش کرے۔ انہوں نے کہاکہ مجھ کہا گیا کہ آپ پی ایس ایل کا فائنل میچ کیوں دیکھنے جا رہے ہیں اس کا نواز شریف کو فائدہ ہو گا۔ میں نے جواب دیا کہ پی ایس ایل کا فائنل میچ دیکھنے کے حوالے سے زبان کر چکا ہوں اس لئے جاؤں گا۔ انہوں نے کہا کہ اگر نواز شریف اور شہباز شریف نے میرے خلاف کچھ کرنے کی کوشش کی تو ان کو بھگتنا پڑے گا۔