بریکنگ نیوز
Home / شوبز / باکس آفس پر ایکس مین سیریز کی نئی فلم ’لوگن ‘ کا راج

باکس آفس پر ایکس مین سیریز کی نئی فلم ’لوگن ‘ کا راج


ایکس مین سیریز کی نئی فلم’ لوگن‘ آتے ہی باکس آفس پر چھا گئی،جس نے5 ارب70 کروڑ روپے کا بزنس کرکے سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔

ایکس مین سیریز کی دسویں فلم’لوگن ‘ نے باکس آفس پر دھوم مچادی ہے، فلم میں اس بار ایکس مین کے ساتھ ان کی بیٹی بھی ایکشن دکھا رہی ہیں، فلم میں ایکس مین کی صلاحیتیں اس کی بیٹی میں منتقل ہوجاتی ہیں ۔

ایکس مین دشمنوں سے اپنی بیٹی کو بچانے کے لیے دور دراز علاقے میں رہنے لگتا ہے، تاہم دشمن اس کا تعاقب کرتے ہوئے وہاں بھی پہنچ جاتے ہیں اور پھر ایکشن کا آغاز ہوتا ہے ، فلم میں لوگن کا کردار اس بار بھی ہیوجیک مین ادا کررہے ہیں ۔

ہارر ، مسٹری سے بھرپور فلم’گیٹ آئوٹ‘ دوسرے ہی ہفتے دوسری پوزیشن پر آگئی ،فلم گیٹ آئوٹ کی کہانی ایک ایسے سیاہ فام امریکی نوجوان کے بارے میں جو اپنی گرل فرینڈ کے فیملی سے ملاقات کے لیے اس کے گھر جاتا ہے ، جہاں اسے معلوم ہوتا ہے کہ اس گھر میں کام کرنے والے بہت سے سیاہ فام ملازمین پراسرار طور پر غائب ہوچکے ہیں ،فلم نے اس ہفتے ایک ارب 75 کروڑ روپے کمائے ۔

اس ویک اینڈ پر ریلیز ہونے والی نئی فلم ’دی شیک‘ تیسرے نمبر پر رہی ، فلم نے ابتدائی3 دنوں میں 1ارب7 کروڑ روپے کمائے ،فلم کی کہانی ایسے پر اسرار واقعات کے گرد گھوم رہی ہے، جس میں سیر و سیاحت کے لیے جنگل کا رُخ کرنے والے نوجوان کی ننھی بیٹی کا قتل ہوجاتا ہے ، یہ نوجوان اپنی بیٹی کے پر اسرار قتل کی وجوہات جاننے کی کوشش کرتا ہے، جس کے دوران اس پر حیرت انگیز انکشافات ہوتے ہیں اور کئی رازوں سے پردہ اٹھتا ہے ۔