بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / خیبر پختونخوا میں معدنیات کے پر مٹ کے حصول کا طریقہ کار وضع

خیبر پختونخوا میں معدنیات کے پر مٹ کے حصول کا طریقہ کار وضع


صو بائی حکومت نے معدنیات کے پرمٹ کے حصول کا طریقہ کا ر وضع کر دیا ہے ٗاعلامیہ کے مطابق پرمٹ کے لئے درخواست مقررہ فارم پر دی جائے گی ٗ درخواست لائسنسگ اتھارٹی کے نام پر ہو گی جس کے ساتھ فیس ٗ مطلوبہ علاقے کا نقشہ ٗ شناختی کارڈ کی کاپی ٗ انکم ٹیکس رجسٹریشن سرٹیفیکیٹ اور فرم کی صورت میں شراکت دارو ں کی دستا ویزات دینی ہو ں گی نامکمل در خواستیں مسترد کر دی جائیں گی ٗ

پر مٹ کی معیاد میں زیاد ہ سے زیادہ ایک ماہ کی توسیع کی جا سکے گی جس میں مزید ایک ماہ کی توسیع دو مرتبہ کی جا سکے گی ٗلائسنس اتھارٹی پرمٹ فیس مقرر کرے گی جو کہ اس کی طرف سے مقررکر دہ کمیٹی کے معائنہ پر منحصر ہے یہ پر مٹ نئی دریافت کے سلسلے میں اس ایریا کو آکشن بلاک میں شامل کر نے تک ہو ں گے پر مٹ ان کی علاقو ں کے لئے بھی جاری کئے جائیں گے جو کسی خاص بناء پر آکشن بلاک میں شامل نہ ہوں ۔