بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / خیبر پختونخوا میں 5 میگا پراجیکٹس سمیت بڑے ترقیاتی منصوبے قلیل مد ت میں مکمل کرنے کا فیصلہ

خیبر پختونخوا میں 5 میگا پراجیکٹس سمیت بڑے ترقیاتی منصوبے قلیل مد ت میں مکمل کرنے کا فیصلہ

صو بائی حکو مت نے رنگ رو ڈ فلائی اوور سمیت پانچ بڑے تر قیاتی منصو بے این ایل سی کے ذر یعے چھ ماہ کی قلیل مد ت میں مکمل کر نے کا فیصلہ کیا ہے بتا یا گیا ہے کہ ورسک روڈ اور رنگ روڈ فلائی اوور ٗجی ٹی روڈ پر پیر زکوڑی پل کے ساتھ ایک دوسرا فلائی اوور(لیول ٹو ) ٗپشاور شہر کے اندرونی روڈ پشاور کے لئے اپ لفٹ پروگرام اور جواد چوک کاٹلنگ چوک مردان کے فلائی اوور تعمیر کئے جا رہے ہیں ۔
منصو بے مقررہ وقت میں مکمل ہوں گے ٗجس کے لئے این ایل سی کو دو سے تین شفٹیں لگانی پڑیں گی ٗاس کے علاوہ رات کے وقت کام جاری رکھنے کے لئے این ایل سی روشنی کا انتظام خود کر ے گی ٗمنصوبے گنجان آباد علاقو ں میں ہونے کی وجہ سے ان علاقو ں میں ٹریفک کا رخ موڑنے کا بھی بندوبست کر ے گی ۔