بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / سوئٹزرلینڈ لوٹی ہوئی پاکستانی دولت کی معلومات فراہم کرنے کو تیار

سوئٹزرلینڈ لوٹی ہوئی پاکستانی دولت کی معلومات فراہم کرنے کو تیار


اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ سوئٹزر لینڈ لوٹی ہوئی پاکستانی دولت کی معلومات فراہم کرنے کے لئے تیار ہو گیا ہے۔

قومی اسمبلی کے اجلاس میں پالیسی بیان دیتے ہوئے وزیرخزانہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ پاکستان نے2005 میں سوئٹزرلینڈ سے معلومات کے تبادلہ کا معاہدہ کیا تھا، 2013 میں ہم نے سوئٹزر لینڈ سے معاہدے پر مذاکرات شروع کیے، سوئٹزر لینڈ نے ٹیکسوں میں مراعات، ایم ایف این کا درجہ مانگا لیکن پاکستان نے مطالبات تسلیم کرنے سے انکار کر دیا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ سوئٹزرلینڈ نے ہماری شرائط پر دوبارہ معاہدہ کے لیے رضامندی ظاہر کی اور اب سوئٹزر لینڈ لوٹی ہوئی پاکستانی دولت کی معلومات فراہم کرنے کے لئے تیار ہو گیا ہے، اس حوالے سے دونوں ممالک 21 مارچ کو معاہدے پر دستخط کریں گے اور جنوری 2018 سے معلومات کا تبادلہ شروع ہو جائے گا۔