بریکنگ نیوز
Home / کھیل / عامر خان اور مینی پاکیو میں فائٹ ایک بار پھر ملتوی

عامر خان اور مینی پاکیو میں فائٹ ایک بار پھر ملتوی


لندن: پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان اور فلپائن کے ویلٹر ویٹ چیمپئن مینی پاکیو میں شیڈول فائٹ ایک بار پھر ملتوی ہو گئی ہے۔

فلپائنی باکسر کے پروموٹر باب ایرم نے بتایا کہ فائٹ کیلیے 38 ملین ڈالر آفر کو حتمی شکل نہیں دی جا سکی اور اب دونوں باکسرز میں رواں سال جون کے بعد ہی مقابلہ ہو سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ مینی پاکیو 23 اپریل کو عامر خان کے ساتھ یو اے ای میں فائٹ نہیں کریں گے، یہ معاملہ ختم ہو چکا، اب ہم پاکیو کی اگلی فائٹ کیلیے کسی اور پروپوزل کے بارے میں سوچ رہے ہیں، مینی پاکیو کے اگلے حریف عامر خان نہیں ہوں گے۔

اپریل میں ہونے والی فائٹ کا فیصلہ تب کیا گیا تھا جب سوشل میڈیا پر مداحوں نے ایک پول میں پاکیو کے اگلے حریف کیلیے عامر خان کا نام منتخب کیا تھا۔