بریکنگ نیوز
Home / کھیل / قومی کرکٹرز کو غیرملکی لیگز میں نہ بھیجا جائے؛ سلیکٹرز کی تجویز

قومی کرکٹرز کو غیرملکی لیگز میں نہ بھیجا جائے؛ سلیکٹرز کی تجویز


لاہور۔ سلیکٹرز نے قومی کرکٹرز کو غیر ملکی لیگز میں شرکت سے روکنے کی تجویز پیش کردی۔

قومی کرکٹ سلیکشن کمیٹی نے پلیئرز کی غیر ملکی لیگز کھیلنے کی مخالفت کردی ہے، ان کا کہنا ہے کہ کھلاڑی مسلسل انٹرنیشنل کرکٹ کھیل رہے ہیں، اس دوران جب تھوڑا وقفہ ملے تو غیرملکی لیگز میں شرکت سے انھیں رقم کمانے کا موقع تو خوب ملے گا لیکن ساتھ ہی وہ تھکاوٹ کا بھی شکار ہوسکتے ہیں، اس صورتحال میں فٹنس مسائل بڑھنے کے خدشات زیادہ ہوجائیں گے جبکہ سلیکشن کمیٹی کی تجویز ہے کہ پی سی بی لیگز میں کرکٹرز کی شرکت کے حوالے سے یکساں قانون سازی کرے۔