بریکنگ نیوز
Home / انٹرنیشنل / سوئٹزرلینڈ ، کیفے میں نامعلوم افراد کی فائرنگ 2افراد ہلاک1شدید زخمی

سوئٹزرلینڈ ، کیفے میں نامعلوم افراد کی فائرنگ 2افراد ہلاک1شدید زخمی


برن۔ سوئٹرزلینڈ کے شمال مغربی شہر بازل کے کیفے میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو افراد ہلاک جبکہ1 شدید زخمی ہوگیا۔ بازل شہر کے پراسیکیوٹر جنرل کا کہنا ہے کہ دو نامعلوم مسلح افراد ’کیفے 56‘ میں داخل ہوئے اور وہاں پر موجود افراد پر اندھا دھند گولیاں برسانے کے بعد فرار ہوگئے۔ فائرنگ کی زد میں آنے والے دو افراد ہلاک اور ایک شدید زخمی ہوا ہے۔فائرنگ سے زخمی ہونے والے دونوں شہری کیفے کے گاہک بتائے جاتے ہیں۔

تاہم سوئس پولیس نے مقتولین اور زخمی شہری کی شناخت نہیں کی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ کچھ راہ گیروں نے بھی کیفے میں حملے کے خطرے کے بارے میں آگاہ کیا تھا۔ کیفے میں فائرنگ کے واقعے کے بعد پولیس نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے لیا۔ واضح رہے کہ گذشتہ برس دسمبر میں زیوریخ شہر میں ریلوے لائن کے قریب واقع ایک اسلامی مرکز اور مسجد پر فائرنگ کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہوگئے تھے۔