بریکنگ نیوز
Home / شوبز / شاہ رخ خان کی فلم نے تکمیل سے قبل ہی 125 کروڑ روپے کمالیے

شاہ رخ خان کی فلم نے تکمیل سے قبل ہی 125 کروڑ روپے کمالیے


ممبئی۔ بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان اور انوشکا شرما کی زیر تکمیل  فلم’’دی رنگ‘‘ نے نمائش سے قبل ہی ڈسٹری بیوشن کے مالکانہ حقوق کی مد میں 125 کروڑ سے زائد کی کمائی کرلی۔

بالی ووڈ اسٹار شاہ رخ خان اور انوشکا شرما کی جوڑی کامیاب ترین جوڑیوں میں سے ایک ہے، دونوں اداکاروں کی جوڑی نے کئی فلموں میں ایک ساتھ اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں جس میں’’رب نے بنادی جوڑی ‘‘ اور ’’جب تک ہے جاں‘‘ جیسی کامیاب فلمی شامل ہیں جب کہ ان کی فلمیں باکس آفس پر بھی بلاک بسٹر ثابت ہوئیں ہیں لیکن اب ان کی فلم نے ایک اور بڑی ڈیل کرلی ہے۔