بریکنگ نیوز
Home / کھیل / پاؤں میں فریکچر، مچل اسٹارک بھارت کے خلاف سیریز سے آﺅٹ

پاؤں میں فریکچر، مچل اسٹارک بھارت کے خلاف سیریز سے آﺅٹ


سڈنی۔ آسٹریلیا کے اسپیڈ سٹار مچل اسٹارک پاؤں میں فریکچر کے بعد بھارت کے خلاف سیریز سے آؤٹ ہو گئے ہیں۔

آسٹریلیا کے کھلاڑی مچل اسٹارک پاؤں میں فریکچر کے بعد بھارت کے خلاف سیریز سے آؤٹ ہو گئے ہیں جس کے بعد پیسر کو آرام دینے کی غرض سے وطن واپس روانہ کیا جا رہا ہے، دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوران پیسر کو پاؤں میں درد محسوس ہوا تھا جس کے بعد اسکین کروایا گیا، رپورٹ سے معلوم ہوا ہے کہ ان کے دائیں پاؤں میں اسٹریس فریکچر ہو گیا ہے۔ ٹیم فزیو کے مطابق اسٹارک سیریز کیلئے دستیاب نہیں ہوں گے اور انہیں واپس وطن روانہ کیا جا رہا ہے۔ اس سے قبل مچل مارش بھی انجری کے سبب سیریز سے باہر ہو چکے ہیں۔