بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / تحریک انصاف کا جاوید لطیف کے سماجی بائیکاٹ کا اعلان

تحریک انصاف کا جاوید لطیف کے سماجی بائیکاٹ کا اعلان


اسلام آباد۔تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی جاوید لطیف کے سماجی بائیکاٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارا کوئی پارٹی رہنما کسی ایسے پبلک فورم پر نہیں جائے گا جہاں پر جاوید لطیف ہوں گے ۔جمعہ کے روز عمران خان نے سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ جس چینل پر مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی جاوید لطیف مدعو ہوں گے ۔

وہاں پارٹی کا کوئی رکن نہیں جائے گا، کسی بھی مہذب ملک میں جاوید لطیف جیسے لوگوں پر پابندی ہونی چاہیے۔چیرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ اگر کسی مہذب معاشرے میں جاوید لطیف ایسا کرتے تو ان پر ہر قسم کے عوامی پروگرامز میں شرکت پر پابندی عائد کردی جاتی۔