بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / فاٹا خیبر پختونخوا میں ضم کرنے کا عمل سپریم کورٹ میں چیلنج

فاٹا خیبر پختونخوا میں ضم کرنے کا عمل سپریم کورٹ میں چیلنج

اسلام آباد۔فاٹا کو خیبر پختونخواء میں ضم کرنے کے عمل کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا قبائلی عمائدین نے سپریم کورٹ میں درخواست جمع کرادی ہے ، درخواست میں وفاق، صدرمملکت ، وزیر اعظم، وزارت سیفران اور گورنر خیبر پختونخواء کو فریق بنایا گیا ہے۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ حکومت کی جانب سے فاٹا کو خیبر پختونخوامیں ضم کرنے کا عمل غیر ائینی ہے، کیونکہ حکومتی اصلاحات کمیٹی میں کسی ایک فرد کا تعلق فاٹا سے نہیں تھا ۔عدالت سے استدعا ہے کہ اس عمل کو کالعدم قرار دیا جائے