بریکنگ نیوز
Home / کھیل / ہیراتھ سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے لیفٹ آرم سپنر بن گئے

ہیراتھ سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے لیفٹ آرم سپنر بن گئے


گال۔ سری لنکن ٹیسٹ ٹیم کے کپتان رنگنا ہیراتھ سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والے لیفٹ آرم سپنر بن گئے۔

رنگنا ہیراتھ نے یہ سنگ میل بنگلہ دیش کے خلاف گال ٹیسٹ میں عبور کیا۔ بنگلا دیش کے ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگز میں ہیراتھ نے 6 وکٹوں سمیت میچ میں مجموعی طور پر 9 کھلاڑیوں کو واپسی کا راستہ دکھایا۔

ہیراتھ 79 ٹیسٹ میچز میں 366 وکٹیں حاصل کر چکے ہیں، اس سے قبل یہ اعزاز نیوزی لینڈ کے ڈینیئل ویٹوری کے پاس تھا جنہوں نے 113 میچز میں 362 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں۔ لیفٹ آرم بولرز میں صرف وسیم اکرم 414 وکٹوں کے ساتھ ہیراتھ سے آگے ہیں۔ ان کی قیادت میں سری لنکن ٹیم نے تینوں ٹیسٹ میچز میں فتح حاصل کی ہے۔ گال ٹیسٹ میں ہیراتھ کی تباہ کن بولنگ کی بدولت سری لنکا نے بنگلہ دیش کو 259 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دے دی ہے۔