بریکنگ نیوز
Home / شوبز / کنگنا کا بالی ووڈ خانز کے ساتھ ’کبھی بھی‘ کام نہ کرنے کا اعلان

کنگنا کا بالی ووڈ خانز کے ساتھ ’کبھی بھی‘ کام نہ کرنے کا اعلان


ممبئی۔ بالی ووڈ کوئن کنگنا رناوت کا کہنا ہے کہ وہ کبھی بھی بالی ووڈ کے خانز شاہ رخ، سلمان اور عامر کے ساتھ کسی فلم میں کام نہیں کریں گی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ کنگنا رناوت کا اپنی فلموں کے انتخاب کے حوالے سے کہنا تھا کہ کبھی بھی بالی ووڈ کنگ شاہ رخ سمیت کسی بھی خان کے ساتھ کام کرنا نہیں چاہوں گی کیونکہ میں کسی بھی خان کے ساتھ فلم میں کام کر کے خود کو پیچھے چھپانا نہیں چاہتی بلکہ ہمیشہ اپنی قابلیت دکھانے پر یقین رکھتی ہوں۔