بریکنگ نیوز
Home / بزنس / پاکستان مزید مستحکم اور خوشحال بن رہاہے:دی اکانومسٹ

پاکستان مزید مستحکم اور خوشحال بن رہاہے:دی اکانومسٹ


لندن۔معروف برطانوی جریدے نے لکھا ہے کہ پاکستان مزید مستحکم اور خوشحال بن رہاہے۔یہ بات لندن کے ایک جریدے دی اکانومسٹ میں شائع ہونے والے ایک آرٹیکل میں کہی گئی ہے۔آرٹیکل میں کہاگیا ہے کہ گزشتہ ایک سال کے دوران پاکستان کی سٹاک مارکیٹ میں ایشیا کی کسی دوسری سٹاک مارکیٹ کے مقابلے میں زیادہ تیزی دیکھی گئی ہے جس کی ترقی کی رفتار پچاس فیصد ہے۔

آرٹیکل میں کہاگیا ہے کہ غربت میں کمی آئی ہے اور شہروں میں متوسط طبقہ ابھررہاہے۔آرٹیکل میں کہا گیا ہے کہ بجلی کے بنیادی ڈھانچے میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری سے ظاہر ہوتا ہے کہ بجلی کی لوڈ شیڈنگ کافی حد تک کمی کے بعد اب یومیہ چھ سے آٹھ گھنٹے رہ گئی ہے جبکہ حکومت کو آئندہ سال قومی انتخابات سے پہلے اس کے مکمل خاتمے کی توقع ہے۔اس سے پہلے ایک بھارتی اخبار اکنامک ٹائمز نے اپنے آرٹیکل میں کہا تھا کہ پاکستان ان سرمایہ کاروں کیلئے انتہائی اہمیت کا حامل ہے جو طویل المیعاد ترقی پرمبنی معیشت میں سرمایہ کاری کرنے کے خواہاں ہیں۔