بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بند کرانے میں کردار ادا کرے،نفیس ذکریا

عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بند کرانے میں کردار ادا کرے،نفیس ذکریا


اسلام آباد۔ترجمان دفتر خارجہ نفیس ذکریا نے کہا ہے کہ بھارت کے دہشت گردوں کی مالی امداد کرنے اورپاکستان میں امن کو نقصان پہنچانے کیلئے افغانستان میں خفیہ ٹھکانے رکھنے والے عناصر کی معاونت کی اطلاعات ملی ہیں،پاکستان نے دنیا کو ملک میں بھارت کی دہشت گرد سرگرمیوں کے بارے میں آگاہ کردیا ہے،دفتر خارجہ کے ترجمان نفیس ذکریا نے عالمی برادری پر زوردیا ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بند کرانے میں اپنا کردار ادا کرے۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ہم مقبوضہ کشمیر کے بے گناہ لوگوں کیخلاف بھارت کی ظالمانہ کارروائیوں کی مذمت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کشمیر دو ملکوں کے درمیان بین الاقوامی طورپر تسلیم شدہ تنازع ہے اور اسے اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق حل کیا جانا چاہیے۔نفیس ذکریا نے کہا کہ بھارت کے دہشت گردوں کی مالی امداد کرنے اورپاکستان میں امن کو نقصان پہنچانے کیلئے افغانستان میں خفیہ ٹھکانے رکھنے والے عناصر کی معاونت کی اطلاعات ملی ہیں۔انہوں نے کہا کہ بھارت قوموں کی برادری میں پاکستان کو تنہا کرنے میں ناکام ہوچکا ہے اور ہماری پالیسیوں میں ہمسایہ ملکوں کے ساتھ پرامن تعلقات پر خصوصی توجہ دی گئی ہے۔

ترجمان نے کہا کہ پاکستان نے دنیا کو ملک میں بھارت کی دہشت گرد سرگرمیوں کے بارے میں آگاہ کردیا ہے۔سرحد پر باڑ لگانے سے متعلق ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ افغانستان کے ساتھ سرحد پر باڑ لگانے سے دہشت گرد عناصر کو روکنے میں مدد ملے گی۔انہوں نے کہا کہ وسط ایشیائی ریاستوں کے ساتھ تعلقات مضبوط بنانے پر خصوصی توجہ دی گئی ہے۔ترجمان نے افغانستان کی حکومت پر زوردیا کہ وہ پاکستان کو غیرمستحکم کرنے کے خواہشمند عناصر کے خلاف کارروائی کرے۔