بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / تحریک انصاف کا دوبارہ پارٹی انتخاب کروانے کا فیصلہ

تحریک انصاف کا دوبارہ پارٹی انتخاب کروانے کا فیصلہ

اسلام آباد۔پاکستان تحریک انصاف نے دوبارہ پارٹی انتخاب کروانے کا فیصلہ کیا ہے اوراس کے لئے پارٹی چیئرمین عمران خان نے الیکشن طریقہ کارکی تجاویزکیلئے چاررکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ پاکستان تحریک انصاف نے دوبارہ پارٹی انتخاب کروانے کا فیصلہ کیا ہے، پارٹی کے الیکشن کا طریقہ وضع کرنے کے لیے عمران خان نے چاررکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔

اسد عمر، عارف علوی، شفقت محمود اورعاطف خان پرمشتمل کمیٹی انتخابات کے لیے طریقہ کارکے لیے اپنی تجاویز پیش کرے گی۔تحریک انصاف کے مرکزی ترجمان نعیم الحق نے انتخابات دوبارہ کروانے کے فیصلے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ پارٹی انتخابات جلد ازجلد کروانا چاہتے ہیں لیکن تاریخ اورطریقہ کارکا حتمی فیصلہ کمیٹی کی سفارشات کے بعد ہوگا جب کہ پارٹی الیکشن کمشنراوردیگرارکان کا تقرر بہی جلد کر دیا جائے گا۔