بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / پاک افغان سرحد کھولنے پر غور کر رہے ہیں،سرتاج عزیز

پاک افغان سرحد کھولنے پر غور کر رہے ہیں،سرتاج عزیز


اسلام آباد۔مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ پاک افغان سرحد کھولنے پر غور کر رہے ہیں افغانستان کے ساتھ انسداد دہشتگردی میکانزم بنایا جا رہا ہے دونوں اطراف سے دہشت گردوں کی فہرستوں کا تبادلہ بھی کیا گیا ہے۔ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پچھلے ماہ میں پاکستان میں ہونے والے واقعات بڑے افسوسناک تھے ان کے تانے بانے افغانستان سے ملے ہیں۔

اس پر پاکستانی عوام میں بہت تشویش تھی کہ ہم نے پچھلے 32 سے 35 سال سے افغانیوں کے لیے قربانیاں دی ہیں اس کے باوجود افغانستان سے ہم پر حملے ہو رہے ہیں عوام کی جانب سے یہ بھی زور دیا جا رہا تھا کہ آزادانہ آمدورفت کو روکا جائے جس پر ہم نے پاک افغان سرحد بند کر دی تھی اور لوگوں کے جمع ہونے پر اسے 2 دن کے لیے کھولا تھا۔انہوں نے کہا کہ دہشت گرد کسی نہ کسی طریقے سے ویزہ لے کر طورخم کے راستے سے بھی آ جاتے ہیں ہم کوشش کررہے ہیں افغانستان کے ساتھ انسداد دہشت گردی کا طریقہ بنایا جائے دہشتگردوں کی فہرستوں کا تبادلہ بھی کیا گیا ہے اس کے لیے ہم نے کچھ تجاویز افغان حکومت کو بھیجی ہیں۔