بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / آرمی چیف سے پشاور زلمی ٹیم کی ملاقات

آرمی چیف سے پشاور زلمی ٹیم کی ملاقات


راولپنڈی۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ہفتہ کوپاکستان سپر لیگ سیزن ٹو کی فاتح ٹیم پشاور زلمی نے ملاقات کی ۔ آرمی چیف جنرل قمر باجوہ نے فائنل جیتنے پر پشاور زلمی کومبارکباد دی ،آئی ایس پی آر کے مطابق پی ایس ایل چیمپئن ٹیم پشاورزلمی نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی، ملاقات میں آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے پشاورزلمی کی ٹیم سمیت انتظامیہ کوجیت پرمبارکباد دی،ملاقات میں آرمی چیف نے پی ایس ایل میں شرکت کرنے والے غیرملکی کھلاڑیوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں کرکٹ واپس لانے پر پی ایس ایل کی تمام ٹیموں اورانتظامیہ کی کوششوں کو سراہتے ہیں آرمی چیف جنرل قمر باجوہ نے کہا کہ پاکستان ایک پر امن اور کھیلوں سے محبت کرنے والا ملک ہے۔

کرکٹ پاکستان کا پسندیدہ ترین کھیل ہے جو قوم کو متحد رکھتا ہے ۔آرمی چیف نے کھلاڑیوں کو نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ آگے بڑھتے رہیں اورپاکستان کا نام روشن کریں، اس موقع پر انہوں نے کھلاڑیوں کو کرکٹ سے متعلق ماہرانہ مشورے دے کرحیران کردیا۔زلمی کی ٹیم اورانتظامیہ نے تعاون پرآرمی چیف کا شکریہ ادا کیا اور یقین دہانی کرائی کہ ہم پاکستان کے سپاہی ہیں اور پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہیں۔

زلمی ٹیم نے کہا کہ آرمی چیف کی کرکٹ کے ساتھ خصوصی انسیت دیکھ کر خوشگوارحیرت ہوئی،آرمی چیف سے ملاقات میں پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی اور ٹیم میں شامل پاکستانی کھلاڑی بھی موجود تھے۔