بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / دہشتگردوں کے علاج سے متعلق کیس میں سلیم شہزاد کی ضمانت منظور

دہشتگردوں کے علاج سے متعلق کیس میں سلیم شہزاد کی ضمانت منظور


کراچی۔انسداد دہشت گردی کی عدالت نے دہشت گردوں کے علاج سے متعلق کیس میں ایم کیو ایم رہنما سلیم شہزاد کی ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں پانچ لاکھ روپے مچلکے جمع کرانیکا حکم دیا ہیں۔ہفتہ کوانسداد دہشت گردی کی عدالت میں دہشت گردوں کے علاج سے متعلق کیس کی سماعت ہوئے انیس قائم خانی ، رف صدیقی، قادر پٹیل ، عثمان معظم اور سلیم شہزاد عدالت میں پیش ہوئے علالت کے باعث ڈاکٹر عاصم عدالت میں پیش نہ ہوسکے ۔

عدالت نے سلیم شہزاد کی درخواست ضمانت پر محفوظ کیا جانے والے فیصلہ سناتے ہوئے انہیں ضمانت دے دی اور ساتھ ہی پانچ لاکھ روپے مچلکے جمع کرانے کا حکم بھی دے دیا عدالت نے کیس کی سماعت پندرہ اپریل تک ملتوی کردی ہے۔