بریکنگ نیوز
Home / کھیل / پاکستان کیریبئنز کو اسپین جال میں الجھانے کے خواب دیکھنے لگا

پاکستان کیریبئنز کو اسپین جال میں الجھانے کے خواب دیکھنے لگا


لاہور۔قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ  ویسٹ انڈیز کی کنڈیشز ہمارے لیے ہوم گراؤنڈ جیسی ہیں، تینوں ون ڈے میچز گیانا میں ہیں،گرین شرٹس کو کسی مشکل کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا اور ٹیم اچھا پرفارم کرے گی۔

کیریبیئنز جزائر میں اسپنرز اہم کردار ادا کریں گے اور ہمارے پاس ان معرکوں کیلیے موثر ہتھیار موجود ہیں، بعد ازاں چیمپئنز ٹرافی میں انگلینڈ کی کنڈیشنز بالکل مختلف ہوں گی لیکن بہترین کرکٹرز کے پول کی مدد سے اپنا گیم پلان تشکیل دے کر اچھا پرفارم کرسکتے ہیں۔