بریکنگ نیوز
Home / انٹرنیشنل / ملالہ کو آکسفورڈ یونیورسٹی میں داخلے کی مشروط پیشکش

ملالہ کو آکسفورڈ یونیورسٹی میں داخلے کی مشروط پیشکش


برمنگھم۔آکسفورڈ یونیورسٹی نے نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی کی درخواست منظورکرتے ہوئے انہیں داخلے کی مشروط پیشکش کر دی ۔آکسفورڈ یونیورسٹی نے دختر پاکستان ملالہ یوسفزئی کی درخواست منظورکرتے ہوئے داخلے کی مشروط پیشکش کردی ہے۔

اس حوالے سے ملالہ نے ایک تقریب سے خطاب میں کہا کہ آکسفورڈ یونیورسٹی میں داخلے کے لئے درخواست جمع کرائی تھی، یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے داخلے کی مشروط پیشکش کردی گئی ہے۔ملالہ نے کہا کہ انہوں نے آکسفورڈ یونیورسٹی کا انتخاب اس لئے کیا کیونکہ ان کی آئیڈیل بے نظیر بھٹو نے بھی اسی ادارے سے تعلیم حاصل کی تھی لیکن داخلے کے لئے اے لیول امتحانات میں سیاسیات، فلسفے، معیشت میں اچھے نتائج حاصل کرنا ہوں گے۔