بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / بورے والا،بے قابو ٹرک ہوٹل میں جا گھسا ، 4 جاں بحق، 3زخمی

بورے والا،بے قابو ٹرک ہوٹل میں جا گھسا ، 4 جاں بحق، 3زخمی


بورے والا۔ بورے والا کے علاقے لڈن روڈ میں بے قابو ٹرک کی ٹکر سے چار افراد جاں بحق اورتین زخمی ہوگئے۔ بورے والا لڈن روڈ پر دو ٹرکوں میں ریس لگانے کا مقابلہ ہو رہا تھا کہ اسی دوران ایک منی ٹرک کا ڈرائیور رفتار پر قابو نہ پاسکا اور ٹرک بے قابو ہو کر سڑک کنارے قائم ایک ہوٹل میں جا گھسا جس کے نتیجے میں 4 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی نفری موقع پر پہنچ گئی جس نے جائے حادثہ سے شواہد اکٹھے کر کے نعشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا۔