بریکنگ نیوز
Home / انٹرنیشنل / افغان صدر نے امر اللہ صالح کو سیکورٹی سیکٹر میں اصلاحات کا وزیر مقرر کردیا

افغان صدر نے امر اللہ صالح کو سیکورٹی سیکٹر میں اصلاحات کا وزیر مقرر کردیا


کابل۔افغان صدر اشرف غنی نے افغان نیشنل ڈائریکٹوریٹ آف سکیورٹی کے سابق سربراہ امراللہ صالح کو سیکورٹی سیکٹر میں اصلاحات کا وزیر مقرر کردیا۔افغان میڈیا کے مطابق امراللہ صالح کی ذمہ داریوں میں نئے سیکورٹی اہلکاروں کی تعیناتی پر صدر کو مشورہ دینا۔

نگرانی اور عمل درآمد کے اعلی افسران کے لئے پیشہ ورانہ ترقی کی منصوبہ بندی کرنا شامل ہے۔افغان صدر کے حکم نامے کے تحت دیگر عہدوں پر بھی تبدیلیاں کی گئی ہیں،کلچرل افیئرز کے سابق مشیر سید فضل کو وزارت اطلاعات اور کلچرل کا پبلی کیشن ڈپٹی بنایا گیا ہے۔