بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / ملک کی معیشت اس وقت تباہی کے دہانے پر کھڑی ہے،پرویز مشرف

ملک کی معیشت اس وقت تباہی کے دہانے پر کھڑی ہے،پرویز مشرف


اوکاڑہ۔آل مسلم لیگ کے سربراہ سابق صدر پاکستان (ر) جنرل پرویز مشرف نے کہا کہ ملک کی معیشت اس وقت تباہی کے دہانے پر کھڑی ہے، نواز شریف کو صرف اپنی کرپشن بچانی کی فکر ملک نہیں،سانحہ ماڈل ٹاؤن کوآج تک کوئی انصاف نہیں ملا تواِنصاف سے کیا توقع کر سکتے جہاں پر 14افراد کو سرعام گولیوں سے بھون دیا گیا اور سوافراد کوزخمی کرناکہاں کا اِنصاف ہے، مجھے افواجِ پاکستان پر فخر ہے جو دہشت گردی کو ختم کرنے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔

اِن کی مداخلت کے علاوہ کبھی دہشت گردی کا خاتمہ ممکن نہیں فوج کے جوانوں کی شہادت ملک کے ماتھے کا جھومر ہے میں پاکستان آنا چاہتا ہوں لیکن جعلی کیسزز میرے آڑئے آرہے ہیں میں پاکستانی ہو ں اور پاکستان میری پہچان ہے ملک میں انصاف نام کی کو ئی چیز نہیں ہے اور یہاں اِنصاف ملتا نظر نہیں آتاآل مسلم لیگ آئندہ ہو نے والے الیکشن میں بھر پور حصہ لی گی ۔ وہ آل مسلم لیگ کے رہنماء سید سجاد کاظمی کی رہائش گاہ پر کارکنوں سے ٹیلی فون پرگفتگو کررہے تھے ۔

اِنہوں نے کہا کہ موجودہ حکمران دہشت گردی کو ختم کرنے میں ناکام ہو چکے ہیں اِن کی کرپشن عوام نے دیکھ لی ہے اِس وقت عوام کی نظریں عدا لت عظمیٰ پر ہیں کہ وہ پانامہ لیکس کا فیصلہ کیا کرتیں ہیں عوام کا اخلاقی پریشر بھی ہے اس فیصلے سے جوڈیشنری پر کیا اثر پڑئیگا یہ وہ بہتر جانتے ہیں پی ایس ایل کا فائنل جولاہور میں ہوا یہ ایک اچھا اقدام تھا اِ س سے دہشت گردوں کی کمر ٹوٹ گئی ہے انہوں نے ایک سوال کا جواب دیتے ہو ئے کہا کہ میں پاکستانی مہاجر ہوں ایم کیو ایم نہیں ہوں ۔