بریکنگ نیوز
Home / انٹرنیشنل / میں اپنی پارٹی پراعتماد کا اظہار کرنے پر ملک کے عوام کا شکریہ ادا کرتا ہوں ،نریندر مودی

میں اپنی پارٹی پراعتماد کا اظہار کرنے پر ملک کے عوام کا شکریہ ادا کرتا ہوں ،نریندر مودی


نئی دہلی۔بھارت کے وزیراعظم نریندرمودی نے کہا ہے کہ ریاستی انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی جیت ترقی اورخوشحالی کی ہے،میں اپنی پارٹی پراعتماد کا اظہار کرنے کے لئے ملک کے عوام کا شکریہ ادا کیا ہے۔اتر پردیش اور اتراکھنڈ میں پارٹی کی تاریخی کارکردگی سے بے حد مسرور نریندر مودی نے ٹویٹ کرکے لوگوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کو معاشرے کے تمام طبقات کی غیر متوقع حمایت ملی ہے۔

اترپردیش اسمبلی انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹینے تین چوتھائی اکثریت حاصل کرکے ریاست میں نئی تاریخ رقم کی۔ریاست کی 403سیٹوں میں سے 325سیٹیں بی جے پی نے جیتی ہیں ۔ کانگریس ایس پی اتحاد کو 45اور بہوجن سماج وادی پارٹی 21سیٹوں پر ہی اکتفا کرنا پڑا ۔ جبکہ دیگر پارٹیوں اور آزاد امیدوار کے کھاتے میں پانچ سیٹیں گئیں۔ جہاں ایک طرف وزیر اعظم نریندر مودی کے اسمبلی حلقہ وارانسی کی سبھی سیٹوں پر بی جے پی نے کامیابی حاصل کی ، تو کانگریس کا گڑھ سمجھے جانے والے امیٹھی میں بھی جیت کا مزہ چکھا ۔