بریکنگ نیوز
Home / شوبز / دبنگ خان اکشے سے متعلق اپنے اعلان پر قائم

دبنگ خان اکشے سے متعلق اپنے اعلان پر قائم


ممبئی۔ سلمان خان کے بارے میں مشہور ہے کہ جب وہ ایک بار کسی سے وعدہ کرلیں تو پھر وہ اسے پورا کرکے ہی دم لیتے ہیں ایسا ہی ہوا ہے بالی ووڈ کے کھلاڑی اکشے کمار کو اپنی فلم میں ہیرو کے طور پر لینے کے اعلان میں۔ اس سلسلے میں فلم نگری میں گردش کررہی افواہوں پر انہوں نے اپنے مداحوں کو پیغام دیا ہے کہ وہ اپنی بات پر قائم رہیں گے۔

سلمان خان نے ٹویٹ کرتے ہوئے اپنے مداحوں سے کہا کہ وہ افواہوں پر کان نہ دھریں بلکہ ان کی بات مانیں اور ’’ایک بار جو میں نے کمٹمنٹ کردی تو پھر… میں اکشے کمار کے ساتھ بالکل فلم کررہا ہوں۔‘‘