بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے کام کررہے ہیں،مریم نواز

خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے کام کررہے ہیں،مریم نواز


اسلام آباد۔وزیراعظم محمد نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے کام کررہے ہیں،خواتین پارلیمنٹرینر معاشرے میں بڑی تبدیلی لاسکتی ہیں پاکستان میں خواتین کو جمہوریت میں مساوی مواقع حاصل ہیں۔پیر کو وویمن پارلیمانی کاکس کے زیراہتمام 3 روزہ بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے کام کررہے ہیں اورخواتین کو بااختیار بنانے کیلئے وویمن کاکس کا کردار اہم ہے۔انہوں نے کہا کہ دنیا میں خواتین کا کردار کبھی اہم نہیں رہا ،دنیا کی نامور کمپنیوں میں خواتین مرکزی کردار ادا کررہی ہیں۔

مریم نواز نے مزید کہا کہ ملالہ یوسفزئی نوبل انعام حاصل کرنے والی کم عمر ترین لڑکی ہے،خواتین مردوں کے شانہ بشانہ کردارادا کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔مریم نواز کا کہنا تھا کہ پاکستان میں خواتین کو جمہوریت میں مساوی مواقع حاصل ہیں۔ مریم نواز نے کہا کہ گھر میں خواتین کی بے شمار ذ مہ داریاں ہوتی ہیں،خواتین پارلیمنٹرینر معاشرے میں بڑی تبدیلی لاسکتی ہیں معاشرے میں خواتین کو بہت مسائل کا سامنا ہے۔پاکستان میں خواتین کو جمہوریت میں مساوی مواقع حاصل ہیں،خواتین کو غربت اور خوف کی فضاسے نکالنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔