بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / بلاول بھٹو زرداری کا ’’جاگ پنجاب‘‘ کے نام سے احتجاج کا اعلان

بلاول بھٹو زرداری کا ’’جاگ پنجاب‘‘ کے نام سے احتجاج کا اعلان


لاہور۔پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ’’جاگ پنجاب‘‘ کے نام سے احتجاج کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی اپنے چار مطالبات پر اس نعرے کے تحت پنجاب بھر میں احتجاجی جلسے کرے گی۔

بلاول بھٹو زرداری نے بلاول ہاؤس لاہور میں پارٹی رہنماؤں سے بابر بٹ کے قاتلوں کو بھی کیفر کردار تک پہنچانے کا مطالبہ کیا دوسری طرف پیپلزپارٹی پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات نواز نے اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ بابر بٹ کے قتل میں لیگی ایم این اے سہیل شوکٹ بٹ ملوث ہے جسے فوری طور پر گرفتار کیا جائے انہوں نے کہا کہ قاتلوں کو حکومتی سرپرستی حاصل ہے شہبازشریف بابر بٹ کے قاتلوں کو ہتھکڑیاں لگوائیں۔