بریکنگ نیوز
Home / کھیل / ناقص فٹنس اکمل برادرز کی راہ میں حائل ہونے لگی

ناقص فٹنس اکمل برادرز کی راہ میں حائل ہونے لگی


 کراچی۔ ناقص فٹنس اکمل برادرز کی راہ میں حائل ہونے لگی، دورئہ ویسٹ انڈیز کیلیے انتخاب خطرے میں پڑ گیا جبکہ عماد وسیم اور سہیل تنویر بھی تاحال مطلوبہ معیار پر پورا نہیں اتر پائے۔

کامران اکمل کا طویل عرصے بعد قومی کرکٹ ٹیم میں واپسی کا خواب پورا ہوتا دکھائی نہیں دے رہا، ان کی فٹنس کو عالمی معیار کے مطابق قرار نہیں دیا جا رہا۔ کوچ مکی آرتھر نے کامران کے بھائی عمر اکمل کی فٹنس کے معیار پر بھی سوال اٹھا دیے ہیں، اسی طرح عماد وسیم اور سہیل تنویر بھی کوچنگ اسٹاف کو مطمئن نہیں کر سکے، کیمپ کے پہلے ہی روز کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ لیے گئے تھے جبکہ استقبالیے میں شرکت کی وجہ سے پشاور زلمی میں شامل پلیئرز نے اگلے دن رپورٹ کے بعد ٹیسٹ دیے، اب منگل کو کھلاڑیوں کی فٹنس ایک بار پھر جانچی جائے گی جس کے بعد حتمی فیصلہ ہو گا۔

واضح رہے کہ چیئرمین شہریار خان پہلے ہی کہہ چکے کہ کوچ مکی آرتھر نے بعض کھلاڑیوں کی فٹنس پر سوال اٹھاتے ہوئے انھیں دستیاب پلیئرزکے پول سے باہر کرنے کی اجازت مانگی تھی جو انھیں دے دی گئی۔